پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟

انڈین پریمئیر لیگ کے منتظمین پی ایس ایل کی کاپی کا الزام عائد ہوگیا


ویب ڈیسک April 18, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں راکٹ مین کی دھوم کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے منتظمین کو مقابلے کیلئے روبوٹک کُتا میدان پر اُترانا پڑگیا۔


پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن کے افتتاحی میچ اور رنگا تقریب میں راکٹ مین نے گراؤنڈ اسٹاف کو ہوا اُڑنے کا شاندار کرتب دیکھا گیا جس نے دنیا بھر کے منتظمین کی نگاہیں اپنی طرف متوجہ کرلیں۔

پاکستانی لیگ میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل منتظمین کو گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران روبوٹک کُتا میدان پر اُترانا پڑگیا تاکہ اپنی ٹیکنالوجی کا بھرم دیکھا سکے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟

تاہم آئی پی ایل منتظمین کے اسٹنٹ کو پاکستان کی کاپی قرار دیا جارہا ہے، کئی صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لیگ کا موازنہ کرنا بھی شروع کردیا ہے کہ کون سی لیگ زیادہ بہتر ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے

روبوٹک کُتے نے بھی میچ کے آغاز سے قبل پی ایس ایل کے راکٹ مین کی طرح ٹاس کوائن کپتان کے سپرد کیا، جسے پی ایس ایل کی کاپی قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب؛ دلکش تصاویر وائرل، راکٹ مین کے چرچے

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں راکٹ مین کو متعارف کروانے پر بورڈ کو دنیا بھر سے خوب پذیرائی ملی تھی جبکہ اسکے برعکس بھارتی اپنے ہی بورڈ کو اس اقدام پر آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں