نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور

مطہر رانا کی بطور ممبر نیپرا مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی، ذرائع


ویب ڈیسک April 18, 2025

نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مطہرنیازرانا نے ذاتی وجوہات کی بنا پرنیپراکےعہدے سےاستعفی دیا۔ وفاقی حکومت نےنومبر2022میں مطہر نیازرانا کوبلوچستان سےممبرٹیرف و فنانس تعینات کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیپرا کے ممبر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا

ممبر نیپرا کےلیے مطہر نیاز رانا نے سول سروس سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔ مطہر نیاز رانا کی بطور ممبر نیپرا 3 سالہ مدت رواں سال نومبر میں پوری ہونی تھی۔ مطہر نیاز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں