14 اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی نتیجہ بھگتے گا سعد رفیق

قوموں کی تقدیر کے فیصلے چوراہوں پر نہیں ہوتےعمران خان کو آئینی اداروں پر اعتماد کرنا چاہئے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک August 01, 2014
حکومت کسی کے دھرنے اور مارچ سے خوفزدہ نہیں، سعد رفیق فوٹو:فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 13 اگست کی رات تک عمران خان کومنانے کی بھرپورکوشش کریں گے، 14 اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی نتیجہ بھگتے گا۔

مزار اقبال لاہور میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس میں باہمی دست وگریباں کی کوئی گنجائش نہیں، یہ وقت آپریشن ضرب عضب کی حمایت کا ہے۔ عمران خان حکومت کو طالبان سے بھی گئی گزرا سمجھتے ہیں کیونکہ وہ طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور حکومت سے بات نہیں کرتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوموں کی تقدیر کے فیصلے چوراہوں پر نہیں ہوتے، عمران خان کو آئینی اداروں پر اعتماد کرنا چاہئے۔ حکومت کسی کے دھرنے اور مارچ سے خوفزدہ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں تدبر کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ کر ایک دوسرے کی بات سنیں اور مسائل کا حل نکالیں کیونکہ ہر موقف مسترد کر دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ عمران خان اور طاہر القادری سے پہلے خود رابطہ کیا تھا اور اب اعلیٰ سیاسی قیادت کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں۔ 13 اگست کی رات تک عمران خان کومنانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور 14 اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی بھگتے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں