گوری خان کے ریسٹورنٹ پر جعلی پنیر پیش کرنے کا الزام، سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہو گیا

گوری خان کے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے الزام کی تردید کردی


ویب ڈیسک April 18, 2025

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور معروف انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کے ممبئی میں واقع پرتعیش ریسٹورنٹ توڑی کو حال ہی میں ایک تنازع کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے دعویٰ کیا تھا کہ گوری خان کے اس ریسٹورینٹ میں صارفین کو نقلی پنیر کھلایا جا رہا ہے۔

یوٹیوبر نے اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے مختلف مشہور شخصیات جیسے ویرات کوہلی، شلپا شیٹی اور بوبی دیول کے ریسٹورنٹس میں جا کر کھانے آزمائے اور پنیر کے اصلی یا نقلی ہونے کے لیے آئیوڈین ٹیسٹ کیا۔

ان کے مطابق بیشتر جگہوں پر پنیر اصلی نکلا، تاہم ’توری‘ میں پنیر کے نمونے نے سیاہ رنگ اختیار کیا، جو نشاستے کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی، جس کے بعد ’توری‘ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔

یوٹیوبر کی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں گوری خان کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ آئیوڈین ٹیسٹ صرف نشاستے کی موجودگی بتاتا ہے، پنیر کی اصلیت کا تعین نہیں کرتا۔

ان کے مطابق کچھ ڈشز میں سویا اجزاء شامل ہوتے ہیں، جس سے رنگ کی تبدیلی ممکن ہے۔ ریسٹورنٹ کے تمام اجزاء خالص ہیں۔

بعد ازاں یوٹیوبر سارتھک سچدیوا نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’تو کیا اب مجھ پر پابندی لگ گئی؟ ویسے آپ کا کھانا زبردست ہے‘۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں