لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب

گوجرانوالہ میں 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں


ویب ڈیسک August 01, 2014
پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات فوٹو؛فائل

پنجاب کے میدانی علاقوں میں بادل کھل کر برس رہے ہیں جس کی وجہ سے ہر جگہ جل تھل ہوگیا ہے۔

لاہور میں صبح سویرے سے ہی سورج اور بدلیوں میں آنکھ مچولی جاری تھی تاہم جلد ہی سیاہ بادلوں نے سورج کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا، جس کے بعد کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تو کہیں بوندا باندی ، بارش کے باعث شہر کا موسم خواشگوار ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی شہریوں کی عید الفطر کی چھٹیاں بھی دوبالا ہوگئی ۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ میں 4 گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ کئی سرکاری عمارتوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔ فیصل آباد میں بھی بارش نے ہر جانب جل تھل کردیاہے اس کے علاوہ گجرات، بھکر، سیالکوٹ، ساہیوال، پسرور اور چکوال میں بھی بادل کھل کر برس رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صحرائے تھر سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں