
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی، بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی۔
تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور حقیقی موثر شرح تبادلہ 102.2 سے گھٹ کر 101.6 پر آنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی۔
لیکن خام مال کی درآمدات کے حجم میں تسلسل سے اضافے اور مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کے اضافے سے 280روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 13 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔