امریکی طالب علم کا 50 برس قبل لکھا گیا بوتل میں بند پیغام دریافت

یہ نوٹ 14 سالہ طالب علم پیٹر آر تھامپسن نے اپنی اوشیئنو گرافی کی کلاس کے وقت لکھا تھا


ویب ڈیسک April 19, 2025

کیریبیئن ملک بہاماس کے ایک جزیرے کے ساحل پر سیر کرنے آئے دو بھائیوں کو 1976 میں میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کا بوتل بند پیغام ملا ہے۔

ساحلِ سمندر پر چیزوں کا کھوج لگانے کے شوقین کلنٹ بفنگٹن (جو شمالی امریکا اور کریبیئن سے تعلق رکھنے والے 100 سے زیادہ بوتل بند پیغام ڈھونڈ چکے ہیں) کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی ایون ساحل پر تلاش جاری رکھے ہوئے تھے جہاں ان کو یہ پیغام ملا۔

کلنٹ بفنگٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے واکی ٹاکی پر آواز سنی جس پر ان کا بھائی کہہ رہا تھا کہ ’تم یقین نہیں کرو گے کہ اس کو کیا ملا ہے‘۔

ایک پرانی بوتل میں پینٹکٹ ریجنل جونیئر ہائی اسکول کے 14 سالہ طالب علم پیٹر آر تھامپسن کا ایک نوٹ ملا جو اس وقت اوشیئنو گرافی کی کلاس لے رہے تھے۔

نوٹ پر درج تھا کہ یہ بوتل کوسٹ گارڈ سمندر میں پھینک دے گا۔

بفنگٹن برادران نے پیٹر تھامپسن سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ انہیں پیغام لکھنا تو یاد نہیں لیکن انہیں اوشیئنوگرافی کلاس کی باتیں یاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے