کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ڈی ویلیئر کی بادشاہت برقرارجبکہ مصباح ساتویں نمبر

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں بھی جنوبی افریقا کے فاسٹ بالرڈیل اسٹین سرفہرست


ویب ڈیسک August 01, 2014
آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر سعید اجمل پانچویں نمبر پر موجود۔ فوٹو:فائل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئر بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ ایک بار پھر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری مطابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئر 899 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملہ سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد 34 پوائنٹس ترقی کے بعد ایک بار پھر ٹاپ تھری میں شامل ہو گئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال کو پیچھے چھوڑا۔

سری لنکا کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کمارا سنگا کارا ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے کپتان مصباح الحق ٹاپ 10 میں شامل واحد قومی کھلاڑی ہیں اور ان کا نمبر ساتواں ہے جب کہ مڈل آرڈر بلے باز یونس خان 11 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی جنوبی افریقا کے فاسٹ بالرڈیل اسٹین 903 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر آسٹریلیا کے بالرز ریان ہیرس اور مچل جانسن موجود ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل 787 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |