وزیراعظم کا کھیئل داس کوہستانی سے رابطہ، حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی

عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 19, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت  کی اور اُن سے ٹیلیفونک رابطہ اور اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم نے سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں مشتعل افراد کی جانب سے وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملے کے بعد اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لیا جبکہ وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں