ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں

آسٹریلوی کمنٹیٹر کا لیاقت آباد کی مشہور دکان کا دورہ، بریانی کو منفرد تجربہ قرار دے دیا


ویب ڈیسک April 20, 2025
فوٹو فائل / انسٹاگرام

کراچی:

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور اسپورٹس میزبان ارین ہالینڈ بھی کراچی کی مشہور نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ کراچی کے مشہور پکوان بریانی کی تلاش میں نکلیں۔

انہوں نے کراچی کی مشہور نلی بریانی کا ذائقہ چکھنے کیلیے ضلع وسطی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد کا رخ کیا اور بریانی کی دکان پر پہنچیں۔

ایرن ہالینڈ نے نلی بریانی کے ذائقے کو لذیذ قرار دیتے ہوئے اسے منفرد تجربہ قرار دیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ERIN HOLLAND (@erinvholland)

اُن کی آمد کا سُن کر شہریوں کی بڑی تعداد بریانی کی دکان پر پہنچی اور سب نے تصاویر و ویڈیوز بنوائیں۔

اس سے قبل ایرن نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں