تائیوان میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں سے 20 افراد ہلاک 250 سے زائد زخمی

دھماکے اتنے شدید تھے کہ سڑک کا ایک بہت بڑٓا حصہ زمین بوس ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا


ویب ڈیسک August 01, 2014
کاؤشیونگ میں متعدد پیٹروکیمکل کمپینوں نے سیوریج سسٹم کے ساتھ پائپ لائنیں بچھا رکھی ہیں،میئر۔ فوٹو؛ اے ایف پی

تائیوان میں زیر زمین گیس کی لیکج کے باعث دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 270 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کے دوسرے بڑے شہر کاؤشیونگ میں امدادی ٹیموں کے اہلکار زمین سے خارج ہونے والی گیس کا جائزہ لے رہے تھے کہ اچانک متعدد دھماکے ہو گئے جس کے نتیجے میں 5 فائر فائٹرز سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ 270 زخمی ہو گئے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ اس سے سڑک کا ایک بہت بڑٓا حصہ بھی زمین بوس ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پورے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اورزخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منقتل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کاؤشیونگ کے میئر کا کہنا تھا کہ دھماکوں کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا لیکن شہر میں متعدد پیٹروکیمکل کمپینوں نے سیوریج سسٹم کے ساتھ پائپ لائنیں بچھا رکھی ہیں جس کے اوپر بڑی تعداد میں مکانات اور فیکٹریاں قائم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |