ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا

ملزم کیخلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، ذرائع


نعمان شیخ April 20, 2025

لاہور:

ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پر درج ہیں۔

عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں