
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ بچی کے والد کی مدعیت میں بچی کے اغوا ،مبینہ زیادتی اورقتل کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ سکیم کے رہاہشی نعمان فرزان مسیع نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں بڑی بیٹی سات سالہ مسماتہ شفق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ برداری کی عید تھی گھر پر مہمان آئے ہوئے تھے بیٹی شفق تین بجے کے قریب گھر کے قریب کھیلنے نکلی شام چھ بجے تک گھر واپس نہ آئی تو تلاش کرنے گیا،۔
عزیز رشتہ داروں و محلے داروں سے پتا نہ چلنے پر تشویش ہوئی والد ،والدہ اور بہنوئی کے ہمراہ بیٹی کو تلاش کرتے ہوئے محلے میں ہی شعیب کے زیر تعمیر مکان کی بالائی منزل پر پہنچے تو دیکھا واش روم یا اسٹور نما کمرے میں بیٹی مردہ حالت میں پڑی تھی۔
بیٹی کا ٹروزار اترا ہوا قریب پڑا تھا، گردن اور ماتھے پر زخم کے نشانات تھے، بیٹی کو کسی نامعلوم شخص یا افراد نے اغوا کے بعد زنا یا بد فعلی کر کے ناحق قتل کیا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔
پولیس نے بچی کے اغوا کی دفعہ 364A ،بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی دفعہ 376iiiاورقتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام کا کہناتھاکہ بچی کا پوسٹمارٹم کروا لیا گیا نمونے فرانزک کے لیے لیباریٹری بیجھوایے جارہے ہیں، مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔
ادھر بچی کی نعش شب تقریبا ساڑے دس بجے ملی اور پولیس شواہد اکھٹے کرکے بچی کے پوسٹمارٹم کے لیے گوجرخان اسپتال میں والدین کے ساتھ تمام رات انتظار کرتی ریی لیکن پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم میسر نہ ہونے کے باعث والدین کو تمام رات انتظار کرنا پڑا۔
پولیس و والدین کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے یہی بتایا جاتا رہا کہ انکی ٹیم اٹک گئی ہے، صبع ٹیم پہنچنے پر پوسٹمارٹم ہوا اور نعش لواحقین ہے حوالے کردی گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔