صرف 6 کلو وزن بڑھا ہے موٹی نہیں ہوئی، کومل میر کا تنقید پر ردعمل

لوگ میرے وزن پر تنقید کر رہے ہیں، ان سے کہوں گی کہ حسد نہ کریں، کومل


ویب ڈیسک April 21, 2025

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ کومل میر نے حالیہ وزن میں اضافے اور اس پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اداکارہ کومل میروہ حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے وزن میں اچانک اضافے کے موضوع پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میرا صرف 6 کلو وزن بڑھا ہے مگر وزن جلدی بڑھ گیا اس لئے لوگ حیران ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزن بڑھنے کے تنازع کے بعد ان میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔

کومل میر کا کہنا تھا، ’مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ مجھے موٹا کیوں کہہ رہے ہیں۔ جب میں دبلی تھی، تب بھی لوگ تنقید کرتے تھے۔ میں صرف 6 کلو وزنی ہوئی ہوں اور وہ بھی ایک ڈرامہ کردار کے لیے۔ یہ ایک اچھا پراجیکٹ تھا، جس کے لیے میں نے باقاعدہ وزن بڑھایا کیونکہ میں ہمیشہ سے انڈر ویٹ رہی ہوں۔‘

کوسمیٹک سرجری سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ’آج کل عام لوگ مشہور شخصیات سے زیادہ کاسمیٹک پروسیجرز کرواتے ہیں، لیکن میں نے کچھ نہیں کروایا۔ لوگ میرے گال دیکھتے ہیں لیکن میری ڈبل چن نہیں دیکھتے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ میرے وزن پر تنقید کر رہے ہیں، ان سے کہوں گی کہ حسد نہ کریں۔ مجھے سانس لینے دیں، میں جِم جاؤں گی اور اپنا جسم ٹون کر لوں گی۔ ڈائیٹ پلان بھی جلد شیئر کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں