تحریک انصاف کا عدالتوں اوراداروں پر دباؤ ڈالنا جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے فضل الرحمان

عمران خان کا 4حلقوں کو ایشو بنا کر احتجاج کرنا مضحکہ خیز ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں خود ان کی حکومت دھاندلی پر بنی


ویب ڈیسک August 01, 2014
دھرنے،جلسے،مارچ اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں تاہم ان دھرنوں اور مارچ کے پس پشت محرکات جاننے کی ضرورت ہے،سربراہ جے یوآئی(ف) فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا صرف 4 حلقوں کو ایشو بنا کر احتجاج کرنا مضحکہ خیز ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت خود دھاندلی پر بنی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دھرنے اور مارچ کے اعلان کو کوئی اہمیت نہ دی جائے کیونکہ دھرنے،جلسے،مارچ اور احتجاج ہوتے رہتے ہیں تاہم ان دھرنوں اور مارچ کے پس پشت محرکات جاننے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے صرف چار حلقوں کو ایشو بنا کراحتجاج کرنا مضحکہ خیز ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت خود دھاندلی پر بنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور اداروں پر دباؤ ڈالنا جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔