فلم’’شعلے‘‘ میں جے اور ویرو کی دوستی بھارتی فلموں کی سب سے بے مثال دوستی قرار

’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں راہول اور انجلی کی دوستی دوسرے جبکہ ’’کوئن‘‘ میں رانی اور وجے لکشمی کی دوستی تیسرے نمبر پر رہی


ویب ڈیسک August 01, 2014
شعلے نے امتیابھ بچن اور دھرمیندر کو فلمی دنیا کا چمکتا ستارہ بنایا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی ناظرین نے 70 کی دہائی کی کامیاب ترین فلم ''شعلے'' میں امیتابھ بچن اور دھرمیندر کی جوڑی سب سے کامیاب اور بہترین دوستی قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ کی مشہور و معروف فلم ''شعلے'' کو کم و بیش 40 سال ہوگئے ہیں لیکن اس کا ہر کردار اب بھی ناظرین کے ذہنوں میں نقش ہے۔ فلم میں جہاں گبر سنگھ کے کردار نے امجد خان کو امر کردیا وہیں دونوں ہاتھوں سے محروم ٹھاکر کا کردار ادا کرنے والے سنجیو کمار بھی ناظرین کے ذہنوں میں نقش ہیں، فلم میں ہیرو کا کردار امیتابھ بچن کم گو ''جے'' اور دھرمیندر نے دل پھینک ''ویرو'' کا کردار ادا کیا تھا، فلم میں دونوں کی عادتیں ایک دوسرے سے یکسر مختلف دکھائی گئیں لیکن دونوں کے درمیان دوستی کو آج بھی ضرب المثل سمجھا جاتا ہے۔

حال ہی میں بھارت کی ایک ویب سائٹ کی جانب سے دوستی کل عالمی دن کے موقع پر ایک سروے کا اہتمام کیا گیا جس میں صارفین سے فلموں میں سب سے پسندیدہ دوست جوڑی کے بارے میں سوال کیا گیا۔ سروے کے دوران 39 فیصد افراد نے جے اور ویرو کی جوڑی کو بے مثال قرار دیا، دوسرے نمبر پر ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' شاہ رخ خان اور کاجول (راہول اور انجلی ) جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''کوئن'' میں کنگنا رناوت اور لیزا ہیڈن (رانی اور وجے لکشمی) کی جوڑی تیسرے نبمبر پر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔