بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

ممتاز نے احسن خان اور مہوش حیات کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے


ویب ڈیسک April 21, 2025

بھارتی سینما کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں پاکستانی نجی ٹی وی کے آن ایئر ڈرامہ ’ڈائن‘ کے مرکزی اداکاروں احسن خان اور مہوش حیات کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی ہے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز نے اس ڈرامے کے ہدایتکار کو بھی خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کئی دوسرے پاکستانی ڈرامے بھی دیکھے ہیں، لیکن یہ خاص طور پر مجھے بہت پسند آیا۔ اس کی عکس بندی، کیمرہ ورک، اور احسن، مہوش حیات کی اداکاری، سب کچھ بہترین ہے۔‘

ڈرامہ ڈائن ایک سنسنی خیز کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں مہوش حیات، احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، اور زینب قریشی شامل ہیں۔ 

بھارتی اداکارہ ممتاز کی یہ تعریف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں