دبنگ خان نے ایک مرتبہ پھر کنگ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

باکس آفس پر پہلے ہی ایک کنگ موجود ہے تو اسے وہیں رہنے دیا جائے، دبنگ خان


ویب ڈیسک August 01, 2014
میری فلم "کک " نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اب بالی ووڈ کے کنگ کہاں ہیں،سلمان خان فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے 2 خانوں کے درمیان لفظوں کی جنگ ہمیشہ سے ہی میڈیا کی شہہ سرخیاں بنتی رہی ہیںجب کہ ایک مرتبہ پھر سلو میاں نے کنگ خان پر طنز کے تیر چلادیئے ۔


دبنگ خان کے ان دنوں ستارے عروج پر ہیں اور ہرآنے والی فلم خوب نام کے ساتھ مال بھی کما کر دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ سلوں میاں اپنے حریف شاہ رخ خان پر طنز کے تیر برسانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور حال ہی میں دبنگ خان نے ایسا بیان داغا جو ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں دبنگ خان کا شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ان کی فلم "کک " نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اب بالی ووڈ کے کنگ کہاں ہیں۔

سلوں میاں کا مزید کہنا تھا کہ انہیں شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں اگر وہ بالی ووڈ کے کنگ ہیں تو انہیں کنگ ہونا چاہئے لیکن باکس آفس پر پہلے ہی ایک کنگ موجود ہے۔ دبنگ خان یہیں خاموش نہیں ہوئے بلکہ یہ بھی کہا کہ ہوسکتا ہے کہ شاہ رخ مجھ سے آگے ہو لیکن ابھی میں جس جگہ پر ہوں وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔