کراچی میں پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں داخل

نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم  کے قریب جانے کی کوشش کی


ذبیر نذیر خان April 21, 2025

پی ایس ایل 10 میں پیر کوکراچی اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انکلوزر سے ایک نوعمر تماشائی میدان میں داخل ہوگیا۔

نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم  کے قریب جانے کی کوشش کی۔تاہم، اس سے قبل ہی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔

بعدازاں تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر لے جاکر قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں