سیف علی خان نے قطر میں پُرتعیش گھر خرید لیا، قیمت کتنی ہے؟

سیف نے قطر کو چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک بہترین جگہ قرار دیا


ویب ڈیسک April 22, 2025

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں قطر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک محفوظ، خوبصورت اور بھارت کے قریب واقع ایک بہترین تفریحی مقام قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف نے قطر کو چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک بہترین جگہ قرار دیا جہاں انہیں نہ صرف سکون اور تحفظ محسوس ہوا بلکہ گھر جیسا ماحول بھی ملا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قطر میں اپنے لیے ایک گھر خرید لیا ہے۔

سیف علی خان نے بتایا کہ انہوں نے قطر میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران قیام کیا، جس دوران وہاں کے طرزِ زندگی، خوبصورت مناظر، عمدہ کھانوں اور پرائیویسی سے بھرپور پُرتعیش ماحول نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود ایک مخصوص رہائشی پراپرٹی نے انہیں ’گھر سے دور ایک اور گھرُ جیسا احساس دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ چھٹیاں گزارنے یا دوسرا گھر رکھنے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب اہم ہوتا ہے جو نہ صرف آسانی سے قابلِ رسائی ہو بلکہ محفوظ بھی ہو۔ سیف نے جزیرے کے اندر واقع ایک اور جزیرے کے تصور کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یہ جگہ ان لوگوں کے لیے مثالی ہے جو پر سکون اور الگ تھلگ ماحول پسند کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں