ڈیرہ غازی خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

پولیس نے تھانہ صدر دائرہ دین پناہ کے قریب مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی


اسٹاف رپورٹر April 22, 2025

ڈی جی خان:

ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر دائرہ دین پناہ کے قریب مشکوک افراد کو روکنے پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی نتیجے میں اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شہید ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تونسہ کی قیادت میں پولیس کی ٹیموں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں