اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے افسر کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو

گورکھ پور ناکے کے قریب پولیس افسر کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو


ویب ڈیسک April 22, 2025
پولیس اہلکار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے گفتگو کررہا ہے (فوٹو اسکرین گریپ)

راولپنڈی:

اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے افسر نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔

اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے افسر نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔

پولیس افسر کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔

اس پر پولیس افسر نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں