کوئی مارچ اور احتجاج ملکی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوسکتا شہبازشریف

پاکستان کو ایسے کسی مارچ کی ضرورت نہیں جس سے قومی وحدت کو نقصان پہنچے،وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 01, 2014
وہ دن دور نہیں جب ملک میں اندھیرے دور ہوں گے اور پاکستان ایک عظیم معاشی قوت بن کرابھرے گا، شہباز شریف۔ فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ کوئی مارچ اور احتجاج ملکی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوسکتا۔

مری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ اس وقت ملک کو ترقی وخوشحالی کے مارچ کی ضرورت ہے اور ایسے کسی مارچ کی ضرورت نہیں جس سے قومی وحدت کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی مارچ اور احتجاج ملکی ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہوسکتا، وہ دن دور نہیں جب ملک میں اندھیرے دور ہوں گے اور پاکستان ایک عظیم معاشی قوت بن کرابھرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔