غزہ میں صیہونی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی سنگین جرم ہے شاہ عبداللہ

فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری دور کھڑی تماشا دیکھ رہی ہے جو قابل افسوس عمل ہے، شاہ عبداللہ


ویب ڈیسک August 01, 2014
فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری دور کھڑی تماشا دیکھ رہی ہے جو قابل افسوس عمل ہے، شاہ عبداللہ فوٹو؛فائل

سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ نے غزہ کی صورتحال پر عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے سنگین جرم قراردیا ہے۔


سعودی نیوز ایجنسی پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی نظروں کے سامنے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے جبکہ صیہونی فوج کی جانب سے نہتے معصوم فلسطینی شہریوں کا خون بہانا جنگی جرم ہے۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری دور کھڑی تماشا دیکھ رہی ہے جو انتہائی قابل افسوس عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔