عالیہ، پوجا کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں، پوجا بھٹ کے بھائی کا تہلکہ خیز انٹرویو وائرل

عالیہ بھٹ، پوجا بھٹ کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں، نہ خوبصورتی میں نہ ٹیلنٹ میں، راہول بھٹ کا بیان


ویب ڈیسک April 23, 2025

بالی ووڈ کی ماضی کی سُپر اسٹار پوجا بھٹ کے بھائی راہول بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کو پوجا بھٹ سے صلاحیتوں میں کم تر قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکار راہول بھٹ نے بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اپنی بات کھل کر بیان کی۔ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے کہا کہ عالیہ بھٹ، بھٹ خاندان کی وراثت کو آگے لے جا رہی ہیں، تو راہول بھٹ نے اس پر حیران کن ردعمل دیا۔

راہول نے اس بات سے جزوی اتفاق کیا کہ عالیہ خاندان کی نمائندگی کر رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے ذاتی خیال میں عالیہ بھٹ ان کی سگی بہن پوجا بھٹ کے مقابلے میں کسی بھی پہلو میں آدھی بھی نہیں ہیں۔ نہ صلاحیت میں، نہ خوبصورتی میں، اور نہ ہی پرکشش انداز میں۔

راہول کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے، عالیہ میری سگی بہن کے مقابلے میں آدھی بھی نہیں۔ نہ ٹیلنٹ، نہ لُک، نہ سیکسی، پوجا کے سامنے پانی کم ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔‘

راہول بھٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو مل رہے ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کے خیالات کو جرات مندانہ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے غیر ضروری موازنہ تصور کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں