اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کے بعد فوج کو خصوصی اختیارات حاصل ہوگئے

آرٹیکل 245 نافذ کرکے پاک فوج کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں


ویب ڈیسک August 01, 2014
سول انتظامیہ دہشت گردی کی کارروائی اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو طلب کرسکتی ہے۔فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 نافذ کرکے پاک فوج کو خصوصی اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کرکے پاک فوج کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات سونپ دیئے ہیں جس کے بعد پاک فوج شہر میں سول انتظامیہ کی معاونت کرسکے گی اور سول انتظامیہ دہشت گردی کی کارروائی اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو طلب کرسکتی ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں یکم اگست سے آرٹیکل 245 کا نفاذ ہوگیا ہے جس کے تحت شہر کے اہم مقامات اور حساس مقامات پر فوجی دستے تعینات ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فوج کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹینڈ بائی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔