
مسلسل کئی روز کے بڑے اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر طویل دورانیئے سے یومیہ بنیادوں بلندیوں کے نت نئے ریکارڈز بنانے والے سنہری دھات کی قیمت میں بدھ کو ایک روزہ کاروبار میں ریکارڈ نوعیت کی کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں تیکنیکی درستگی اور منافع پر فروخت بڑھنے سے سونے کی قیمت بڑی نوعیت کمی واقع ہوئی ہے۔
چین کی جانب سے 700ارب ڈالر امریکی ٹریژری بانڈز فروخت کرنے دھمکی اور آئی ایم ایف کی جانب سے امریکا کی جی ڈی پی نمو متاثر ہونے کی پیشگوئی سے سونے کی عالمی مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا مرحلہ شروع ہونے سے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی یکدم 11ہزار 700روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 10ہزار 31روپے گھٹ کر 3لاکھ 17ہزار روپے 783روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 16روپے کی کمی سے 2ہزار 457روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 13روپے کی کمی سے 2ہزار 963روپے ہوگئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔