معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ

اداکارہ نے حیران کن وجہ کے باعث 2023 میں شوبز چھوڑ کر ریسٹورینٹ میں کام کیا


ویب ڈیسک April 23, 2025

ہانگ کانگ کی ایک خوبصورت اداکارہ نے شوبز کی چمک دمک کو خیر باد کہہ کر ایک ریسٹورینٹ میں ویٹریس کی ملازمت کو ترجیح دیکر سب کو حیران کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں ٹی وی کی معروف اداکارہ 37 سالہ میگی یو میاؤ نے 2023 میں شوبز کو چھوڑا اور چین منتقل ہوگئی تھیں۔

میگی یو میاؤ نے چین کے ایک نواحی علاقے میں ریسٹورنٹ میں بطور ویٹر ملازمت شروع کی جس پر وہ فخر بھی کرتی ہیں۔ 

ویٹرس کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے بعد سے سابق اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنے کام سے متعلق ویڈیوز کو فخریہ پیش کرتی رہتی ہیں۔

ان کی ایک حالیہ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ تربوز کاٹ رہی ہیں اور اس دوران انھوں نے بتایا کہ روزانہ 30 تربوز کاٹ کر 150 یوآن کما لیتی ہوں۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ریسٹورینٹ میں میزیں ٹھیک کرنے پر انہیں روزانہ 180 یوآن ملتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہدایتکاروں نے دوبارہ میگی یومیاؤ سے رابطہ کیا اور کام کی پیشکش بھی کی۔

ایک فلم کے ہدایتکار نے اداکارہ کو روزانہ کی بنیاد پر 500 یوآن معاوضہ دینے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

میگی یو میاؤ کا کہنا تھا کہ میں یومیہ کمائی کرتی ہوں اور میرے لیے یہ اطمینان بخش ہے۔ ملازمت میں یکسانیت اور استحکام مجھے پسند ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ڈراموں یا فلموں میں چھ چھ ماہ یا ایک سال تک بھی صرف ایک ہی کردار ملتا تھا جس سے اکتاہٹ ہوتی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں