ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل

کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیر اعظم آفس بھجوا دی


ویب ڈیسک April 24, 2025

حکومت نے 9 ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہے، سلمان امین چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، وہ وزارت خزانہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں