اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ریکھا کی پرتعیش حویلی ممبئی کے  سب سے خوبصورت ‏اور مشہور مقامات میں سے ایک بینڈ اسٹینڈ پر واقع ہے


ویب ڈیسک April 24, 2025
ریکھا کی حویلی ممبئی کی سب سے خوبصورت اور مہنگے علاقے میں واقع ہے

لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی پرتعیش حویلی ممبئی کے  سب سے خوبصورت ‏اور مشہور مقامات میں سے ایک بینڈ اسٹینڈ پر واقع ہے۔

ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی پورے بھارت میں ہی دھوم ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں کیوں کہ یہ حویلی انھیں امراؤ جان ادا کی یاد دلاتے ہیں۔

اس حویلی کا سب سے دلکش منظر داخلی دروازے پر چھتری بنی ہونا ہے جو دور سے دیکھنے پر خوبصورت منظر کو جنم دیتی ہے۔

حویلی کی کھڑکیاں اور دروازے برصغیر کی شاندار ثقافت اور روایتی نقش و نگار سے سجے ہیں۔

 حویلی کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ سورج کی روشنی ایک ایک کمرے تک داخل ہوسکے اور ہوا کا بھی گزر ہو۔

180 سے ‏زائد فلموں میں اداکاری اور متعدد ‏ایوارڈز حاص کرنے والی ریکھا کی اس حویلی کی قیمت 100 کروڑ روپے ہے جو پاکستانی 3 ارب روپوں سے زائد ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں