وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے

پہلے گھر بلا کر کھانا کھلایا پھر کہا کھا لیا؟ جاؤ اب جاکر برتن دھو


ویب ڈیسک April 25, 2025

پریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ نانا پاٹیکر پہلے اداکار تھے جنہوں نے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا تھا۔

معروف اداکار پریش راول نے حالیہ انٹرویو میں نانا پاٹیکر کی اداکاری اور ان کے منفرد انداز کی تعریف کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر وہ پہلے کردار اداکار تھے جنہوں نے کسی فلم کے لیے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا تھا، جو اس وقت کے حساب سے ایک بڑا قدم تھا۔

پریش راول نے یوٹیوب چینل The Lallantop کو دیے گئے انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پروڈیوسر تھا، جس کا وہ نام نہیں لے سکتے، ایک دن نانا نے اُسے اپنے گھر بلایا اور پوچھا، تم مٹن کھاتے ہو؟ پروڈیوسر نے ہاں کہا اور دونوں نے ساتھ مٹن کھایا۔ کھانے کے بعد نانا نے اُس سے کہا، کھا لیا؟ اب جا کر برتن دھو۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

پریش راول نے اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا مزاحیہ انداز میں کہا، ’یہی ہے نانا پاٹیکر  باپ ہے وہ، بالکل الگ ہے۔‘

یہ واقعہ نہ صرف نانا پاٹیکر کے منفرد مزاج کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ان کے بے ساختہ اور بےباک رویے کی جھلک بھی پیش کرتا ہے، جو شوبز انڈسٹری میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں