عامر خان ’پشپا‘ میکرز کیساتھ نئی فلم کرنے والے ہیں؟

یہ فلم ایک بھرپور تفریحی فلم ہوگی، جس میں بہترین ایکشن اور جاندار مکالمے شامل ہوں گے


ویب ڈیسک April 25, 2025

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنست عامر خان پشپا کے پروڈیوسرز کے ساتھ نئی فلم پر ممکنہ اشتراک کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان ایک نئی پین انڈیا ’مصالحہ فلم‘ پر غور کر رہے ہیں۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ پشپا فرنچائز کے پروڈیوسرز، مایتری مووی میکرز، کے ساتھ ممکنہ طور پر ایک مکمل کمرشل فلم کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ فلم ایک بھرپور تفریحی فلم ہوگی، جس میں بہترین ایکشن اور جاندار مکالمے شامل ہوں گے، جیسا کہ پشپا میں دیکھا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ پروڈیوسرز ایک ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس سے عامر خان طویل عرصے بعد مکمل کمرشل سینما کی طرف واپس آئیں۔

تاہم عامر خان اس منصوبے پر حتمی فیصلہ اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز کے بعد کریں گے۔ اگر عامر اور پشپا میکرز نے اس فلم پر باہمی رضامندی ظاہر کی تو اس نئی فلم کی پیش رفت 2026 کے اوائل میں شروع ہو سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں