پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رہنما امین الاسلام نے پہلگام واقعے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دیا


ویب ڈیسک April 25, 2025

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کے مسلمان رکن قانون ساز  اسمبلی وک گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے  مزید پردے اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اس سلسلے میں مودی سرکار کے منصوبوں کا پردہ چاک کرنے پر آسان کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مودی سرکار نے پہلگام واقعے کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے )امین الاسلام کو گرفتار  کرلیا۔   امین الاسلام نے کہا کہ پہلگام حملہ بھارتی حکومت ہی کی سازش ہے، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت   آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے۔ آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہیں ہو سکا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں۔ مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے،  مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں