پی ایس ایل: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج ہوگا

دونوں ٹیمیں رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک April 25, 2025

لاہور:

پاکستان سپرلیگ کا پندرہواں میچ آج لاہور میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ رات آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

رواں سیزن کے دوران کراچی کنگز کی ٹیم اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میچز میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک تین میچ کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں