پہلگام واقعہ؛ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا بھرے اجلاس میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک April 25, 2025

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے میں ہونے والے حملے نے مودی سرکار کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

سیاحتی مقام پر خوں ریزی کے اس واقعے پر عالمی سطح پر بھی مودی حکومت کی امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ میں بری طرح ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مودی حکومت کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے پر آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کی جس میں خود ان کے وزیر داخلہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھرے اجلاس میں یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی مودی سرکار کو ناقص سیکیورٹی اقدامات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ اگر مودی جی شہریوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو استعفیٰ دیکر گھر بیٹھ جائیں اور کسی اہل شخص کو موقع دیں۔

آل انڈیا اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں؟

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے