پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل نے مودی کو خبردار کردیا

مودی جلد بازی سے کام نہ لیں اور کسی بھی کارروائی سے گریز کریں، سابق بھارتی جنرل


ویب ڈیسک April 25, 2025

سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے اور جنگ کی صورت میں دفاع کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے مودی سرکار کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے کے بعد جنگ میں جلد بازی نہ کریں، نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔

سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نےاس بات پر بھی زور دیا کہ مودی حکومت کو مکمل حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔

اپنے کالم میں انھوں نے اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس پاکستان پر محفوظ طریقے سے حملہ کرنے کی کوئی برتر تکنیکی طاقت نہیں۔ چاہے وہ میزائل، ڈرونز یا بحری و فضائی طاقت ہو۔

انھوں نے خبردار کیا کہ عوامی جذبات اور نیو نیشنلزم سے لبریز فضا میں حکومت کو فوری انتقامی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے