بھارت میں شیڈول جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی

3 سے 5 مئی تک شیڈول ایونٹ کے التوا کی وجہ پاکستانی دستے کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر بنی


ویب ڈیسک April 25, 2025

جنوبی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔

 بھارت کے برسامنڈا اسٹیڈیم رانچی میں 3 سے 5 مئی تک شیڈول ایونٹ کے التوا کی وجہ پاکستانی دستے کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تاخیر بنی۔

 پاکستان کی جانب سے اولمپک جیولن چیمپئن ارشد ندیم سمیت 43 ایتھلیٹس کی فہرست ارسال کی گئی تھی۔

 چیمپئن شپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو شرکت کرنا تھی، بھوٹان کی ٹیم پہلے ہی رانچی پہنچ کر ٹریننگ کر رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں