بھارت؛ ناقص سیکیورٹی اور نااہلی پر سوال اُٹھانے والے صحافی گرفتار

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر حملے میں 26 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک April 25, 2025

بھارتی فورسز نے اپنی ناقص سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کو چھپانے کے لیے بے گناہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا۔

اس کریک ڈاؤن آپریشن میں شہریوں سمیت صحافی اور دانشور طبقے کو فاشسٹ مودی پر سوال اٹھانے پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

مودی سرکار کی ایما پر ہر اُس شخص کو گرفتار کروا کر ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے جو پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور مودی حکومت پر سوال اٹھائے۔

ایسے ہی ایک کشمیری صحافی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور اب ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

گرفتار کشمیری صحافی کا صرف اتنا قصورتھا کہ انھوں نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی ؟ حملے کے وقت 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوج اور سیکیورٹی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں؟

حراست میں لیے گئے کشمیری صحافی کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑے کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں