بھارتی باکسر کو دھول چٹانے والے عثمان وزیر پاکستان کب پہنچیں گے؟

جمعرات کو منعقدہ فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا


ذبیر نذیر خان April 25, 2025

اپنی 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اتوار کی شب واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔

سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو ) کے خیر سگالی کے سفیر عثمان وزیر کا کراچی ائیرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم کیا جائے گا۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو منعقدہ فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔

عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔11 فائٹس میں عثمان وزیر  نے ناک آوٹ کی بنیاد پر  کامیابیاں حاصل کیں۔

گزشتہ  ستمبر میں  بنکاک ہی میں عثمان وزیر  نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ  میں 65 ویں سکینڈ میں  ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام  کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں