پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا اہم بیان سامنے آگیا


ویب ڈیسک April 26, 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مستقبل میں ہونیوالے آئی سی سی مقابلوں میں پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔


میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے منسوب خبریں گردش کررہیں تھی کہ ہوسکتا ہے کہ آئی سی سی مقابلوں میں پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپ میں رکھنے کی درخواست کی جائے۔

تاہم بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اپنے بیان میں دوٹوک موقف اپنایا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم کریں گے۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ سابق بھارتی کپتان بھی مودی کی زبان بولنے لگے

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کیخلاف ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی۔

بی سی سی آئی ذرائع نے تصدیق کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وار

دوسری جانب پاک بھارت ٹیمیں ایشیاکپ میں مدمقابل آئیں گی، ایشین کرکٹ کونسل نے اگلے 4 ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس 170 ملین ڈالر میں حاصل کررکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: "ورلڈکپ؛ پاکستان ویمن ٹیم کو بھارت کے گروپ میں شامل نہ کیا جائے"

اس معاہدے میں ایک غیر رسمی معاہدہ شامل ہے جس میں فی ٹورنامنٹ کم از کم دو بھارت-پاکستان فکسچرز ہوں گے، اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں ملیں تو تیسرا ممکن ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں