اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز کی چراٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایس ایس جی ضرار کے دستے نے رولنگ فائر اور جوڈو و مکسڈ مارشل آرٹ کے دستوں نے عملی مظاہرے پیش کیے


ویب ڈیسک April 26, 2025

اسپیشل آپریشنز اسکول (ایس او ایس) چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ایس او ایس چراٹ میں اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) کے آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس 83 اور سولجر کمانڈو کورس 102 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ۔ آفیسرز ایڈوانس کمانڈو کورس کے 15 افسران پاس آؤٹ ہوئے، جن میں 2 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔

سولجر کمانڈو کورس کے 121 جوانوں میں 3 کا تعلق پاکستان ائیر فورس اور 25 کا تعلق پاکستان نیوی سے ہے ۔ جنہوں نے تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی میجر جنرل جواد احمد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ، جنہوں نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے آفیسرز اور جوانوں میں انعامات تقسیم  کیے۔

مہمانِ خصوصی نے تربیت مکمل کرنے والے جانبازوں کو ایس ایس جی کے ونگز بھی لگائے ۔ تربیت مکمل کرنے والے افسروں اور جوانوں کے والدین اور اہل خانہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

ایس ایس جی ضرار کے چاک و چوبند دستے نے رولنگ فائر اور جوڈو و مکسڈ مارشل آرٹ کے دستوں نے عملی مظاہرے پیش کیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں