
دنیا کے طاقتور ترین کیڑے کی اگر بات کی جائے تو ڈنگ بیٹل (Dung Beetle) کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا اور اس میں بھی خاص طور پر Onthophagus taurus نامی نسل کا ڈنگ بیٹل۔
یہ چھوٹا سا کیڑا اپنی جسمانی طاقت کے لحاظ سے ناقابلِ یقین حد تک مضبوط ہے۔ یہ اپنی جسمانی وزن سے 1,141 گنا زیادہ وزن کھینچ سکتا ہے۔
اگر انسانوں پر رکھ کر بات کی جائے تو سمجھیں یہ بالکل ایسا ہے جیسے ایک عام انسان کئی ہاتھیوں کو ایک ساتھ کھینچ رہا ہو۔
یہ کیڑا عام طور پر بھاری بھرکم گوبر کو گیند کی شکل میں بنا کر پھر اسے کھینچ کر زمین میں دفن کرتا ہے تاکہ اس پر انڈے دے سکے۔ اسی کام کے دوران یہ اپنی طاقت کا زبردست مظاہرہ کرتا ہے۔
ڈنگ بیٹل دنیا کے تقریباً ہر حصے میں پایا جاتا ہے، سوائے قطبی علاقوں (Arctic اور Antarctic) کے۔ یہ کیڑا خاص طور پر افریقہ، ایشیا، جنوبی امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ میں پایا جاتا ہے۔ افریقہ میں تو اسے بہت اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ وہاں کے ماحولیاتی نظام میں بہت مددگار ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔