کیلے کے چھلکوں میں چھپے حیرت انگیز فوائد

کچھ کیڑے چھلکے میں موجود مرکبات کو ناپسند کرتے ہیں


ویب ڈیسک April 27, 2025

آپ حیران ہوں گے کہ کیلے کے چھلکوں میں صحت کے علاوہ انسان کے لیے بہت سے فوائد چھپے ہوتے ہیں جس سے اکثر لوگ لاعلم ہیں۔

یہاں کیلے کے چھلکوں کے کچھ حیرت انگیز فوائد تحریر کیے جارہے ہیں۔

1. کیلے کے چھلکے پوٹاشیم، فاسفورس، کیلشیم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ بس انہیں کاٹ کر اپنے پودوں کے قریب دفن کر دیں۔ وہ دوسرے پودوں کی نشو نما کو تیزی سے فروغ دیتے ہیں۔

2. چھلکے کے ٹکڑوں کو باغ کے پودوں کے قریب رکھنے سے کیڑوں کو بھگانے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ کچھ کیڑے چھلکے میں موجود مرکبات کو ناپسند کرتے ہیں۔

3. کیلے کے چھلکے کو اپنی جلد پر مہاسوں سے نجات کے لیے رگڑیں، یہ کیڑوں کے کاٹے کو سکون بخشتا ہے اور قدرتی چمک دیتا ہے (اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتا ہے)

4. اپنے دانتوں پر چھلکے کے اندرونی حصے کو روزانہ چند منٹ تک رگڑنے سے کہا جاتا ہے کہ دانت رفتا رفتا سفید ہو جاتے ہیں۔

5. کیلے کے چھلکوں کو چمڑے کے جوتوں، گھر کے پودوں کے پتوں اور چاندی کے برتنوں کو پالش کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

6. خشک کیلے کے چھلکے آلودہ پانی سے بھاری دھاتوں کو جذب کرنے میں مدد کرتے پائے گئے ہیں۔ کچھ مطالعات میں یہ ایک کم لاگت پانی صاف کرنے کا طریقہ ہے۔

7. اگر آپ کیلے کے چھلکے کو پانی میں ابال کر چائے بنا کر پیتے ہیں تو میگنیشیم اور ٹرپٹوفن کا مواد بہتر نیند اور موڈ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں