
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سامانِ شفاء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے طبی آلات کا جائزہ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے سامانِ شفاء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور بورڈ کے ممبران سے ملاقات کی۔
اس دوران فاؤنڈیشن نے وزیر صحت کو پاکستان میں تیار کردہ جدید وینٹیلیٹرز کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر صحت کی جانب سے فاؤنڈیشن میں پاکستانی ساختہ جدید وینٹیلیٹرز کی دستیابی اور فنکشن کو سراہا گیا علاوہ زیں مصطفیٰ کمال نے مقامی طبی آلات کی تیاری کیلئے حکومتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر جدید آلات کی تیاری ایک خوش آیند اقدام ھے۔ حکومت مقامی صنعت کے فروغ کیلیے پر عزم ھے اور مقامی صنعت کے فروغ کیلیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔