
گزشتہ سال کامیاب اردو فلم نایاب ریلیز کرنے والے ادارے کینیز گروپ نے چار ایکڑ رقبے پر محیط کینیز میڈیا سٹی کےقیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔
کینیز گروپ نے میڈیا سٹی کے قیام کےلیے ایک معاہدے پر دستخط کرکے سابقہ کاراووڈ اسٹوڈیو کے زیادہ تر حصص اور انتظامی اختیارات حاصل کرلیے ہیں، جہاں 4 وسیع لے آؤٹ، ساؤنڈ اسٹیج، میک اپ روم اور سہولیات جبکہ بیرونی عکس بندی کےلیے جگہ موجود ہے۔
کینیز اپنے ذیلی ادارے کے ذریعے جدید کیمروں کو کرایہ پر دینے کا تجربہ رکھتا ہے۔ کینیز گروپ کا نشاط منزل پر اپنے احاطے میں جدید سہولیات سے مزیّن پروڈکشن، میوزک کمپوزیشن اور دیگر خدمات کے ذریعے حالیہ میڈیا سٹی سے سوشل میڈیا میں اپنی موجودگی کے اضافے کا ارادہ ہے۔
کینیز گروپ کے چیف ایگزیکیٹو اگنس کینیز نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ سینما نگاروں، میوزک کمپوزیشن اور بیرونی عکس بندی کےلیے مختلف اداروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا سٹی مختلف فنی مراحل کےلیے ون اسٹاپ شاپ ثابت ہوگا۔ کینیز گروپ اس سے قبل کئی اشتہارات، میوزک پروگرام اور فلم ریلیز کرچکا ہے، جس میں یمنیٰ زیدی، جاوید شیخ، فوادخان اور دیگر نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔