پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط

پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے، عطا تارڑ


ویب ڈیسک April 26, 2025

پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن سعید اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے میڈیا سے گفتگو کی۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پاکستان میں کرپٹو سے متعلق بہت مواقع موجود ہیں، پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

بلال بن ثاقب  نے کہا کہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،

شریک چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے