بلوچستان کا رہائشی چنئی میں دوران علاج چل بسا، بقایات جات نہ ملنے پر لاش پاکستان لانے سے روک دی گئی

مجبور ماں کا درد بھرا ویڈیو پیغام سامنے آگیا، حکومت پاکستان سے مدد مانگ لی


ویب ڈیسک April 26, 2025

دل اور پھیپھڑوں کے مرض کا شکار بلوچستان کا رہائشی دوران علاج بھارتی شہر چنئی میں چل بسا، اسپتال حکام نے بقایات جات کی ادائیگی تک لاش دینے سے انکار کردیا، ماں نے حکومت پاکستان سے مدد مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنئی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک ماں اپنے بیٹے کی میت کے لیے فریاد کرنے لگی جس کا درد بھرا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا۔

بلوچستان کا 23 سالہ سید اریان شاہ، دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو کر علاج کے لیے بھارتی شہر چنئی گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

حکومت بلوچستان نے اس کے لیے علاج کے لیے تین کروڑ روپے دیے مگر یہ رقم ناکافی رہی اب بھارتی اسپتال بقایا جات کی آڑ میں میت روک کر انسانیت سوز سلوک کر رہا ہے۔

غم سے نڈھال ماں نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فوری مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے کی میت لے کر وطن واپس آسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں