’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا‘، روہت شرما کا نوجوان کھلاڑی سے مکالمہ

تمہاری جو بھی صلاحیت ہو کچھ چیزیں تکنیک کے بغیر کام نہیں کرتی: روہت شرما کا نوجوان بیٹر کو مشورہ


ویب ڈیسک April 26, 2025

بھارتی ٹیم کے کپتان اور ممبئی انڈینز کے سابق کپتان روہت شرما نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے نوجوان بیٹر عبدالصمد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے ’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا اور میں تیرے جیسا نہیں کھیل سکتا‘۔

ایکس پر آئی پی ایل فرینچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما اور عبدالصمد کو بات چیت کرتے ہوئے دِکھایا گیا۔

روہت شرما عبدالصمد کو کہہ رہے تھے کہ ہر وکٹ کی ایک رفتار ہوتی ہے۔ ہر دن مختلف ہوتا ہے، آج نمی زیادہ ہے تو پچ گیلی ہوگی۔ اگر نمی کم ہوتی اور ہوا زیادہ چل رہی ہوتی تو پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہوتی۔ آپ کو تب تک پتہ نہیں لگتا جب تک میچ شروع نہ ہو جائے۔

روہت نے کہا کہ تمہاری جو بھی صلاحیت ہو، جو بھی قابلیت ہو، یہ بات مان لو کہ کچھ چیزیں تکنیک کے بغیر کام نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا ’تو میرے جیسا نہیں کھیل سکتا، میں تیرے جیسا نہیں کھیل سکتا۔ تیرا اپنا ایک ٹیلنٹ ہے۔ اگر میں تیری نقل کروں یا تو میری نقل کرے تو زندگی اس میں نکل جائے گی‘۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں