ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستانی جوڑی فائنل میں پہنچ گئی

ولڈ میڈل کے لیے روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا


ذبیر نذیر خان April 27, 2025

اپنی مدد اپ کے تحت ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی جوڑی نے ملک کے لیے سلور میڈل  یقینی بنالیا۔ گولڈ میڈل کے لیے روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین ریجنل یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں  پاکستان کے ابدال خان اور زنیرہ خان نےمالدیپ کی ٹیم کو شکست دے کر انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اس طرح پاکستان کاسلور میڈل یقینی  ہوگیا۔ فائنل میں بھارت کے خلاف کامیابی کی صورت میں پاکستان کا گولڈ میڈل میڈل یقینی ہو جائے گا۔

 قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے سری لنکا کو1-3 سے مات دی۔

دوسری جانب بوائز انڈر 15 سنگلز میں ابدال خان نے بنگلادیش کے تابی اسلام اور نور خان نے مالدیپ کے محمد رافو کو 0-3کے یکساں اسکورسے شکست دی۔

واضح رہے کہ قومی جونیئر کھلاڑی سیلف فنانس کی بنیاد پر چیمپئن شپ میں شریک ہیں۔ ٹرائلز میں منتخب گرلز انڈر 19 کی کھلاڑی رقم کا بندوبست نہ ہونے کے سبب چیمپئن شپ میں شرکت سے قاصر رہیں جبکہ گرلز انڈر 15 ایونٹ کے لیے منتخب تین میں دو کھلاڑی بھی پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے محروم رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں