لاہور؛ گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش، ملزم گرفتار

بچہ بازار سے شوارما لینے کے لیے گیا تھا تو ملزم عبدالرحمان بچے کے پیچھے گھر میں آگیا، پولیس


سید مشرف شاہ April 27, 2025

لاہور:

گلدشت ٹاؤن کے گھر میں گھس کر 11سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 11 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ بچہ بازار سے شوارما لینے کے لیے گیا تھا تو ملزم عبدالرحمان بچے کے پیچھے گھر میں آگیا اور بچے کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔

متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عبدالرحمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن عمران سلہری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں